قومی وطن پارٹی کی نیوزی لینڈ سانحہ کی پرزور مذمت

-عالم اسلا م کو ایسے واقعات اورایسی ذہنیت کے تدا رک کیلئے پیش بندی کرکے عملی اقدامات کر نا چاہیے، آفتاب احمد خان شیرپائو

ہفتہ 16 مارچ 2019 21:35

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے نیوزی لینڈ سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلا م کو ایسے واقعات میں ملوث اورایسی ذہنیت کے تدا رک کیلئے پیش بندی کرکے عملی اقدامات کر نا چاہیے انہوںنے افعان مذاکرات کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے دیر پا حل کیلئے اس میں افعان حکومت کی شمولیت کوضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنہری موقع ہے اورخدا نحواستہ ان مذاکرات میں پیشر فت نہ ہوئی تو افر ا تفری کا خدشہ ہے اورکہاکہ پاک افعان بد گمانیوں کے خاتمے کیلئے مختلف سطحوں پر رابطے ضروری ہے پختون قوم پر ستوں کو متحد کرنے کیلئے جدوجہد جاری ہے اورکہاکہ کرپشن کے خلاف ہے تاہم اس کے آڑ میں سیاستدانوں کو ذلیل نہ کیا جائے اورکہاکہ موجودہ پارلیمنٹ سے بدترین پارلیمنٹ نہیں دیکھی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کا اب بھی کنٹینر والا بیانیہ ہے جوکہ اس منصب کے ساتھ نامناسب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیو ڈبلیو پی دیرینہ کارکن حاجی سبز علی ٹھیکہ دار کی وفات پر تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کیو ڈبلیو پی کے صوبائی رہنما سابق سنیئر صوبائی وزیر سکند ر حیات خان شیر پاؤ ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ ارشد عمر زئی ، سابق صوبائی وزیر حاجی ہاشم خان ، حاجی پیر رحمان اللہ ، میر رحمان خان اور دیگر بھی موجود تھے آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے پارٹی کے دیرینہ کارکن حاجی سبز علی ٹھیکہ دار کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہمیشہ پارتی کے ساتھ وفادار رہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت معاشی سمیت تمام وعدوں اور پالیسیوں میں ناکام ہو چکی ہے اورکہا کہ لوڈ شیڈنگ مہنگائی اور بی آر ٹی سے عوام روزانہ ازیت سے گزر رہے ہے اور کہا کہ حکومت کو سات مہینے گزر گئے ہے اور گزشتہ حکومتوں کو مور الزام ٹھہرانے کے بجائے اب حکومت کو اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی انہوںنے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپوزیشن نے ملک کی بقاء اور سالمیت اور دفاع کے لئے قوم کو متحد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا مگر وزیر اعظم نے اپوزیشن کو ساتھ ملانے کی زحمت بھی گوارا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں نے بالخصوص دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہے انہوں نے بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ 40ارب روپے کی منصوبہ کی لاگت 100ارب سے زائد ہو چکنے کے باوجود پایہ تکمیل ایک خواب بن چکی ہے اور کہا کہ بلین ٹری سو نامی میں ایک ارب شجر کاری بھی عوام کو دھوکہ دینا ہے غریبوں کے لئے 50لاکھ گھروں کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب کو گھر فراہم کرنے سے شروع کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ فاتا انضمام کے بعد صرف زبانی اعلانات کئے جا رہے ہے اورکہا کہ پختونوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے حالانکہ پختون ملک کی دوسری بڑی قومیت ہے پختونوں کو متحد کرکے ایک موثر قوت بنائیں گے اور ان کے حقوق اور اختیارات کے حصول کے لئے بھر پور جدوجہد کریں گے

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں