ضلع کونسل سوات کا اجلاس

ضلعی حکومت نے دارالامان کو بے اسراء بچیوں اور خواتین کے لئے مراعات اور سہولیات فراہم کردی ہے ، ان کے شیلٹر ہوم قائم کیا جا ئیگا، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ

منگل 26 مارچ 2019 22:04

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) ضلع کونسل سوات کا اجلاس ، پولیس ، ماحولیات ، ترقیاتی سکیموں ، سیونگ فنڈز ، سلائی مشینوں ، چارفش ہچریوں کا قیام ، ایریگیشن کو فنڈز کی فراہمی اور کام نہ ہونے ، کالام ، پشمال ، گبرال ، اتروڑ اور دیگر علاقوں میں بی ایچ یوز میں سہولیات نہ ہونے ، ٹھیکیداروں کو فنڈز کی فراہمی اور ورک آرڈر جاری کرنے سمیت ٹیلی نار موبائل کمپنی کی ناقص سروس اور دیگر مسائل پر ممبران نے کھل کر اظہار خیال کیا ، گذشتہ روز ضلع نائب ناظم / سپیکر عبدالجبار خان کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جبکہ ضلع ناظم محمد علی شاہ اور ممبران نے شرکت کی ، ممبران رفیق الرحمن ، شاہد علی ، عبدالمالک ، عطاء اللہ خان ، ڈاکٹر شاہ محمد خان ، نادر شاہ خان ، نثار خان ، نثار احمد ، ملک فضل ربی ، ثناء اللہ فاروقی ، فضل معبود ، ابن آمین ، ملک حسن زیب ، ملک فضل اکبر ، ضیاء الحق ، میاں شجاعت علی ، فضل ربی راجہ ، ڈاکٹر رحم دل شاہ ، باچا حسین ، زیب سر خان اور دیگرممبران نے اظہار خیال کیا ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا کہ کونسل کے اندر تمام ممبران ہمارے لئے قابل احترام ہے ، این ایچ اے نے کام شروع کردیا ہے ، کوالٹی کا مسئلہ کنسلٹنٹ سے طے کیا جائیگا ، ضلعی حکومت نے دارالامان کو بے اسراء بچیوں اور خواتین کے لئے مراعات اور سہولیات فراہم کردی ہے ، ان کے شیلٹر ہوم قائم کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ سیدو میڈیکل کالج میں 15کمروں پر مشتمل ہاسٹل بنایا ہے ، انہوں نے اعتراف کیا کہ اپوزیشن لیڈر کو سیکٹرز میں رقم دی ہے جو کہ صوابدیدی نہیں ، ہمارا بھی مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت ضلع کونسل سوات 30کروڑ روپے دے، انہوں نے کہا کہ نئے ممبران کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی ، سوات میں پہلی بار اپنا وزیر اعلیٰ منتخب ہوا ہے اس لحاظ سے سوات کو مکمل اقتدار اور نمائندگی ملی ہے ، مٹہ خوازہ خیلہ میں سیاسی تعصب کے بنیاد پر سوئی گیس لائن پر کام بند ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی مشکلات کا ادراک ہے ، تمام ممبران سے ملکر فنڈز اور دیگر مسائل بتدریج حل کریں گے جس کے بعد اجلاس کو آج صبح دس بجے تک ملتوی کیا گیا ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں