جماعت اسلامی کا چارسدہ میں امن و امان کے بگڑتے اور تشویش ناک صورت حال کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان

جمعرات 4 اپریل 2019 23:34

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2019ء) جماعت اسلامی ضلع چارسدہ نے چارسدہ میں امن و امان کے بگڑتے اور تشویش ناک صورت حال کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا اس حوالے سے جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ محمدریاض خان منعقد ہوا اجلاس میں جماعت اسلامی چارسدہ کے جنرل سیکرٹری مفتی اکبر علی عابد ،نائب امیر میجر ر اکبر جان خان،سیکرٹری اطلاعات ظہو ر احمد ،ہارون خان اور دیگر ذمہ دار شامل تھے ۔

اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر محمد ریاض خان نے کہا کہ چارسدہ کے امن وامان کی صورتحال انتہا ئی تشویشناک ہوچکی ہیں پچھلے تین ماہ سے راہزنی ،چوری،ڈاکے جتنی واراتیںضلع بھر میں ہوئے ہیںاتنی پچھلے تین سال میںنہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد پاس کی ۔قرارداد میں کہا گیا کہ چارسدہ میں گزشتہ کچھ عرصہ میں دکانوںکے تالے توڑکر چوری ،راستوں میں مختلف کمپنیوں اور افراد سے راہزنی اور دن دیہاڑے ڈاکے کی واراتین بہت بڑھ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں امن واما ن کی تشو یشناک صورتحال میں کاروباری افراد اور عوام عدم تخفظ کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس اور متعلقہ ادارے فوری طور پر امن وامان کی صورتحال بہتر بنائیں ۔

بصورت دیگر جماعت اسلامی اس سلسلے میں بھر پور احتجاج اور عوام کو متحرک کرے گی۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں