سوات:فضا گھٹ کے قریب کھیتوں سے خاتون کی ذبح شدہ نعش برآمد

پولیس نے نعش کو قبضے میںلیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا،تفتیش شرو ع

منگل 16 اپریل 2019 23:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2019ء) فضا گھٹ کے قریب کھیتوں سے خاتون کی ذبح شدہ نعش برآمد ،پولیس نے نعش کو قبضے میںلیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے تفتیش شرو ع ،تفصیلات کے مطابق فضا گھٹ کے قریب کھیتوں سے ذکیہ نامی خاتون کی مبینہ طورپر ذبح شدہ نعش برآمد ہوئی ہے جس کو پولیس نے قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے پولیس زرائع کے مطابق خاتون کے قتل میں اُن کا بھائی حمیداللہ ولد روح الدین نے مبینہ طورپر ملوث ہوسکتا ہے زرائع کے مطابق خاتون اور اُس کے بھائی کے مابین اکثر اوقات گھریلوں جھگڑے ہوا کرتے تھے اور گزشتہ رات بھی جھگڑا ہوا تھا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیںاور تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں