سوات،گورنمنٹ پرائمری سکول چونگئی کی عمارت فنڈ ز کی عدم فراہمی کے باعث مکمل نہ ہوسکی

ڈی ای او میل سوات نے سکول کو غیر قانونی قرار دے کر فنڈز کی آدائیگی سے انکار کردیا

پیر 22 اپریل 2019 22:45

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) گورنمنٹ پرائمری سکول چونگئی کی عمارت فنڈ ز کی عدم فراہمی کے باعث دوسال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی ،ڈی ای او میل سوات نے سکول کو غیر قانونی قرار دے کر فنڈز کی آدائیگی سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

سکول میں زیر تعلیم دوسو کے قریب بچو ں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ،تفصیلات کے مطابق گوررنمنٹ پرائمری سکول چونگئی روڑیا تحصیل چارباغ کی عمارت فنڈز کی فراہمی کے باعث دوسال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی محمد کمال یوتھ کونسلر ،عمران نائب ناظم چونگئی روڑیا اور شریف خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 1966؁ ء سے سکول جو کہ ایک مسجد کی عمارت میں قائم تھا خستہ حال ہونے کے باعث اس میںزیر تعلیم بچے اور بچیاں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری نہ رکھ سکے اور بچے اور بچیاں کھلے آسما ن تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے حکومت کو باربار نشاندہی کی گئی تاہم حکومت نے سکول کے لئے زمین دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر علاقے کے ایک شخص شریف خان نے اپنا دو کنال آراضی سکول کے عمار ت کے لئے عطیہ کی اس پر تعمیراتی کام کے لئے محکمہ تعلیم نے 13لاکھ کی رقم جاری کردی اور اس پر سکول کے ووکمرے تعمیر کئے گئے جبکہ سکول کے بانڈری وال ،اور دیگر سہولیات بنانے کے لئے فنڈز جاری نہ ہوسکے جس کے باعث سکول کا تعمیراتی کا م بند ہوگیا ہے اُنہوںنے کہا کہ ہم نے گزشتہ روز ڈی ای او میل محمد امین کے ساتھ اس سکول کے تعمیر کے حوالے سے اُ ن کے دفتر میں ملاقات کی اور اُن کو تعمیراتی کام کے لئے مزید فنڈز جاری کرنے اور سکول کو محکمہ تعلیم کے حوالے کرنے کی درخواست کی تاہم ڈی ای اوسوات نے سکول غیر قانونی قرار دے کر فنڈز جاری کرنے اور سکول کو محکمہ تعلیم کے حوالے کرنے سے انکار کردیا واضح رہے کہ مذکورہ سکول میں دوسو کے قریب بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں اور اب ڈی ای او سوات کے جانب سے سکول غیر قانونی قراردینے کی وجہ سے اُن بچوں اور بچیوں کا مسقتبل تاریک ہوگیا اُنہوںنے کہا کہ اگر مذکورہ سکول غیر قانونی تھا تو محکمہ تعلیم نے اس سکول کے عطیہ کردہ آراضی پر عمارت کے تعمیر کے لئے فنڈز جاری کیوں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں