سوات:تبدیلی سرکار نے میرٹ کی دھجیاں اُڑادی ،چہیتے آفسر پر نوازشات کا سلسلہ جاری

سوات بورڈ کے عبوری چیرمین کے تعیناتی میں گریڈ 19کا سینئر آفسر نظر انداز،گریڈ17کاچہیتا آفسرسوات بورد کے بطور عبوری چیرمین گریڈ 20کے پوسٹ پر تعینات ،اس سے قبل بھی یہی چہیتیاآفسر گریڈ 18کے پوسٹ پرسوات بورڈ میں بحثیت کنٹرولر تعینات ہے۔سوات بورڈ میں تعینات سکرٹری بورڈ گریڈ 19کے سینئر آفسر نے صوبائی حکومت کے ا س اقدام کو عدالت میں چیلنج کردیا

پیر 20 مئی 2019 21:56

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) تبدیلی سرکار نے میرٹ کی دھجیاں اُڑادی ،چہیتے آفسر پر نوازشات کا سلسلہ جاری ،سوات بورڈ کے عبوری چیرمین کے تعیناتی میں گریڈ 19کا سینئر آفسر نظر انداز،گریڈ17کاچہیتا آفسرسوات بورد کے بطور عبوری چیرمین گریڈ 20کے پوسٹ پر تعینات ،اس سے قبل بھی یہی چہیتیاآفسر گریڈ 18کے پوسٹ پرسوات بورڈ میں بحثیت کنٹرولر تعینات ہے۔

(جاری ہے)

سوات بورڈ میں تعینات سکرٹری بورڈ گریڈ 19کے سینئر آفسر نے صوبائی حکومت کے ا س اقدام کو عدالت میں چیلنج کردیا، تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار نے میرٹ کے تمام دھجیاں اُڑاکررکھ دی،گریڈ 17کے آفسر عمر حسین جو کہ اس وقت سوات بورڈ میں بطور کنٹرولر سوات بورڈ فرائض منصبی آنجام دے رہے ہیں کو قواعد وضوابط کے برعکس گریڈ بیس کے پوسٹ پر عبوری چیرمین بورڈتعینات کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا بورڈ کے قواعد وضوابط کے مطابق سوات بورڑ میں بطور عبوری چیرمین تعیناتی بورڈ میں سینارٹی کے بنیاد پر ہوناضروری ہے اور اس وقت سوات بورڈ میں سینئر ترین آفسر سوات بورڈ کا سکرٹری ہے جس کا گریڈ19ہے محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت نے گریڈ اُنیس کے آفسرحضرت رحمان کو یکسر نظر انداز کردیازرائع کے مطابق اس سے قبل بھی اس چہیتے گریڈ 17آفسر جس کو ایک مقامی ایم پی اے کے مبینہ سفارش پر اسسٹنٹ سکرٹری بورڈ سے عبوری کنٹرولر بورڈجس کے لئے مطلوبہ گریڈ18ہوناچاہئے پر بھی تعینات کیا تھاجو تاحال اُن کے پاس ہے زرائع کے مطابق عبوری کنڑولر بور ڈ کے تعیناتی کا دورانیہ محض چھ مہینوں کے لئے ہوتاہے اور اس دوران مستقل بنیاد پر اس پوسٹ کے لئے اہل آفسر کی تعیناتی ضروری ہوتی ہے لیکن اس چہیتے آفسر کوفیور دینے کے لئے اس پوسٹ پر تعیناتی کا ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے اور اس پوسٹ پر تاحال گریڈ 18کے آفسر کی تعیناتی نہیں ہوسکی ہے زرائع کے مطابق اب سوات بورڈ کے بطورقائم مقام چیرمین تعیناتی بھی چھ مہینوں کے لئے ہوتی ہے یہاںبھی کنٹرولر بورڈ والا معاملہ پیش آنے کا امکان ہے کہ چہیتے آفسر کو عبوری تعیناتی کے بعدمقررہ وقت گزرنے کے باوجود اُس کے جگہ کسی دوسرے اہل آفسر کو تعینات نہیں کیا جائیگااور یوں چہیتاآفسربطورچیرمین سوات بورڈتعینات رہے گا اور صوبائی حکومت کے میرٹ اور شفافیت کا منہ چھڑاتا رہے گاادھر سکرٹری سوا ت بورڈ نے محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت کے اس تعیناتی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میںرٹ دائر کردی ہے واضح رہے کہ سوات بورڈ کے علاوہ صوبے کے دیگر چار بورڈز میں عبوری چیرمین بورڈ کا سکرٹری سینارٹی کی بنیاد پر تعینات ہوتا ہے لیکن سوات بورڈ میں اس چہیتے آفسر کوفیور دینے کے لئے سینئر آفسر سکرٹری سوات بورڈ کو نظر آنداز کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں