گردوں کے امراض کی روک تھام کیلئے ورزش اور متوازن غذا ضروی ہے‘ ڈاکٹر ارشد خان

پیر 15 جولائی 2019 23:39

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) گردوں کے امراض کی روک تھام کیلئے ورزش، متوازن غذا کا استعمال اور حد درجہ احتیاط ضروری ہے‘ کھانے پینے کی اشیاء میں احتیاط اور ڈاکٹر سے بروقت مشورہ کیا جائے‘ شوگر اور بلڈپریشر کے مریض خاص طور پر زیادہ احتیاط کریں۔ ان خیالات کا اظہار نفرالوجسٹ ڈاکٹر محمد ارشد خان نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’رنگونہ دسوات‘‘ میں گردوں کے امراض پر مذاکرہ کے دوران ا ظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر ارشد خان کا کہنا تھا کہ گردوں میں پتھریاں اکثر اندرونی زخم بنا کر بہت خرابی کا باعث بنتے ہیں‘ گردوں کی پتھریاں دوقسم کی ہوتی ہیں ایک خوراک کے باعث بنتی ہیں اور دوسری پیدائشی ہوتی ہیں جسے مورثی کہا جاتا ہے لہٰذا خوراک میں احتیاط اور گردوں میں پائی جانے والی پتھری کی بروقت تشخیص کرکے علاج کیا جائے اس کیساتھ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض ڈاکٹر سے بروقت رجوع اور زیادہ سے زیادہ پیدل واک کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ انسانی جسم کا ہر عضو نایاب ہے لیکن کچھ ایسے اعضاء ہیں جن کے ناکارہ ہونے سے پورے جسم پر اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈائلاسس کا مریض ہے تو اسے چاہئے کہ ایک ہی مشین سے ڈائلاسس کریں مشین یا ہسپتال بدلنے سے ہیپاٹائٹس کا خطرہ بھی پیدا ہوتا ہے اسلئے ہر صورت احتیاط اور پر ہیز کریں جو چیزیں انسان کیلئے مفید نہ ہوں اس کے استعمال سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں