سوات ، کانگو وائرس انتہائی خطرناک ہے، عوام عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی خرید وفروخت اور قربانی میں احتیاط کریں، ڈاکٹر سربلند خان

منگل 16 جولائی 2019 23:33

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک سوات ڈاکٹر سربلند خان نے کہا ہے کہ کانگو وائرس انتہائی خطرناک ہے لہٰذا عوام عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی خرید وفروخت اور قربانی میں احتیاط کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’دسوات رنگونہ‘‘ میں بحیثیت مہمان اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس جانوروں میں پائے جانے والے چیچڑوں سے پھیل کر انسانوں میں بھی منتقل ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملک بھر میں کانگو وائرس کا کوئی وجود نہیں ہے تاہم باہر ممالک سے لائے گئے جانوروں میں اسکے امکانات ہوتے ہیں جس کیلئے ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں جو ٹیسٹ اور کلیئر رپورٹ کے بعد مویشی ملک میں لے جانے اور ذبح کرنے کی اجازت دیتے ہیں مویشی پال حضرات کو چاہئے کہ وہ اپنی اور اپنے جانوروں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور چیچڑوں کی صورت میں سپرے اور ویکسین لگائیں تاکہ ان کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کیلئے محکمہ لائیوسٹاک نے سپرے کے علاوہ آگہی مہم بھی شروع کی ہے اور سوات کے گیٹ ویز سمیت مختلف علاقوں میں چیک پوسٹوں پر مویشی پال حضرات کو اگاہ بھی کرتے ہیں تاکہ ان کے جانور کانگو سمیت دیگر وائرس سے محفوظ رہیں اور عوام کو قربانی کیلئے تندرست جانور مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں