صحت و تعلیم پر توجہ مرکوز کرنا ہی پی ٹی آئی حکومت کا طرہ امتیاز ہے، محب اللہ خان

پیر 16 ستمبر 2019 22:53

سوات۔16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، لائیو سٹاک وفشریزمحب اللہ خان نے کہا ہے کہ صحت و تعلیم پر توجہ مرکوز کرنا ہی پی ٹی آئی حکومت کا طرہ امتیاز ہے، عوام کی فلاح وبہبودکیلئے حکومت نے انقلابی اقدامات اُٹھا رکھے ہیں‘ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کوفروغ دیا ہے، موجودہ حکومت کی بہتر کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں، وہ گذشتہ روز سوات پریس کلب میں اے آر وائی نیوز کی 19 ویں سالگرہ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کر رہے تھے،سالگرہ تقریب میں چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان،سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر مجرب خان، سینئر صحافیوں غفور خان عادل، غلام فاروق، فضل رحیم خان،رشید اقبال، خورشید عمران اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر اے آر وائی نیوز کے بیوروچیف اور سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے اپنے استقبالیہ خطاب میں تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور موجود ہ دور میں اے آر وائی کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ صوبائی وزیر محب اللہ خان اور دیگر مہمانان گرا می نے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا، صوبائی وزیر محب اللہ خان نے اے آر وائی کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اورا ن کی غیرجانبدارانہ صحافت پر ان کے کردارپر انہیں خراج تحسین پیش کیا، محب اللہ خان نے کہا کہ سوات کے صحافیوں کی غیر جانبدارانہ صحافت اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کی مثبت صحافت کے معترف ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست اورصحافت ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحت و تعلیم پر توجہ مرکوز کررکھی ہے اور موجودہ حکومت کی طرف سے شفافیت کو یقینی بنانا اورعوام کی بہبود پر توجہ دینا تحریک انصاف حکومت کا طرہ امتیاز ہے موجودہ حکومت کے عوا م کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے دور رس نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں