سوات میں چار سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 38 سال قید کی سزا سنادی گئی

منگل 24 ستمبر 2019 21:45

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2019ء) سوات میں چار سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 38 سال قید کی سزا سنادی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چار سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبیداللہ شاہ نے سنایا۔

(جاری ہے)

4 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم صہیب الرحمان کے خلاف مقدمہ 2018 میں تھانا رحیم یار خان میں درج ہوا تھا، عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مختلف دفعات کے تحت ملزم صہیب الرحمان کو 38 برس قید کی سزا سنائی۔اس کے علاوہ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی بھی سزا سنائی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں