سوات:محلہ لنگر خیل کے عوام پر واسا کے اہلکاروں کو ترس آگیا

نویکلے نہر کی صفائی کاکام جاری ،واسا اہلکار نہر کی صفائی کرنے میں مصروف

جمعرات 10 اکتوبر 2019 21:59

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) محلہ لنگر خیل کے عوام پر واسا کے اہلکاروں کو ترس آگیا ،نویکلے نہر کی صفائی کاکام جاری ،واسا اہلکار نہر کی صفائی کرنے میں مصروف ،تفصیلات کے مطابق واسا کے اہلکار جمعدار صنوبر کے نگرانی میںواسا کے اہلکاروں نے محلہ لنگر خیل میں نویکلے نہر کی صفائی شروع کردی ہے جس کے بعد علاقے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے مقامی لوگوں نے واسا اہلکاروں کی صفائی مہم کو سراہا ہے کیونکہ یہ نہر گندگی سے بھر گیا تھا صفائی کے بعد اب نہر میں پانی کی روانی شرو ع ہوگئی اور گند بھی صاف ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں