عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے موجودہ حکومت ہرقسم کے اقدامات کر رہی ہے،فضل حکیم

بدھ 13 نومبر 2019 23:27

سوات۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک سے غربت مٹانے اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے موجودہ حکومت ہرقسم کے اقدامات کر رہی ہے، عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری حضرات کو سہولیات کی فراہمی بھی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ بازار کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پروہ لوگوں میں گھل مل گئے اور ان سے مسائل دریافت کئے، شہریوں اور تاجروں نے فضل حکیم خان کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مینگورہ بازار کی تمام سڑکوں پر تارکول بچھانے اور نکاسی آب کامسئلہ حل کرنے کا یقین دلایا۔ دورہ کے موقع پر شہریوںاور تاجروں نے چیئرمین ڈیڈیک کوکچھ مسائل کی نشاندہی بھی کی جس پر فضل حکیم خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اُن کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔

فضل حکیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت تاجروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی خواہ اِس کا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہوتمام کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے تاجر برادری معیشت کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تومشترکہ طور پر ہمیں ایمانداری اوردیانتداری سے مل کر کام کرنا ہوگاتاکہ ملک حقیقی معنوں میںترقی کرسکے

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں