سوات،قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم

بدھ 8 اپریل 2020 23:16

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹرامجد علی نے سوات کے علاقے شموزئی، خزانہ میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثاء کو تین لاکھ روپے کا امدادی چیک جبکہ سکول کی دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے بچوں کے والدین میں ایک ایک لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اس موقع پر آسمانی بجلی سے قیمتی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں ہے تاہم حکومت اپنی طرف سے متاثرہ خاندان کی داد رسی کے لئے مالی معاونت فراہم کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اورہم اپنے آپ کو عوام سے الگ نہیں سمجھتے۔ ان کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کے مسائل کا بہ خوبی ادراک ہے اور ان کے حل کے لئے فعال طور پر سرگرم اور کوشاں ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں