کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں عزت و احترام سے دیکھنا ہم سب کا فرض ہے،فضل حکیم خان

جمعہ 3 جولائی 2020 22:53

سوات۔03جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے ہم سب کا فرض ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ملاکنڈ ڈویژن کے قومی اسمبلی کے ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ایم این اے محمد بشیر خان،ایم این اے سلیم الرحمٰن،ایم این اے شیراکبر خان،ایم این اے گل ظفر،ایم این اے محبوب شاہ،ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ بھی موجود تھے اجلاس میں سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں سمیت کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور ضروری فیصلے کئے گئے اس موقع پر ایک ایم این اے کے سوال کے جواب میں فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی مخالف سرگرمیوں، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والوں کیلئے پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں اور پارٹی کے دروازے ان پر بند ہیں اگر اب وہ پارٹی منشور پر کام کررہے ہیں اور پارٹی کے ساتھ ایماندار اور دیانتدار ہے اور آپ لوگوں کے ساتھ مخلص ہیں تو آپ کے ساتھ مکمل اختیار حاصل ہے کہ انہیں دوبارہ وہ مقام دیا جائے انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی پارٹی ڈسپلن پرنہ تو کبھی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی پارٹی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گنجائش ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے پی ٹی آئی کے تمام ورکرز عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے کارکنوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جواصلی کارکنان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہمیشہ پی ٹی آئی اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا ہے۔ انکی پارٹی کے لئے خدمات روز روشن کی طرح واضح ہیں فضل حکیم خان یوسفزئی نے کارکنوں پر بھی واضح کیا کہ اپنے حلقے کے قومی وصوبائی اسمبلی کے ممبران اور پی ٹی آئی کے ضلعی عہدیداروں سے مکمل عزت و احترام سے پیش آئیں اور ان سے مکمل تعاون کریں تاکہ نہ صرف ہر حلقے میں عوامی مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔بلکہ میرٹ اور انصاف کے مطابق ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کام بھی ہوسکیں۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں