کوروناسے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے شروع کردہ کمپین کے 100 دن مکمل

جمعہ 3 جولائی 2020 22:55

سوات۔03جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کرونا وباء، اس کی آگہی اور احتیاطی تدابیر کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے شروع کردہ کمپین کے 100 دن پورے ہونے کی تقریب منارہا ہے اس دن کی مناسبت سے پختونخوا ریڈیو سوات سنٹر نے آج ہی کے دن خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس خصوصی ٹرانسمیشن میں آگہی پروگرامز کیساتھ ساتھ پچھلے 100 دن میں کئے گئے پروگراموں پر بحث مباحثہ بھی ہوگا اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیساتھ میڈیا کے کردار پربھی بحث ہوگی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پختونخوا ریڈیو سوات سنٹر نے وبائی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو آن لائن مفت طبی سہولیات دینے کیلئے پہلی دفعہ ریڈیو کلینک پروگرام شروع کیا ہے جس سے سوات سمیت دیر، ملاکنڈ، بونیر اور شانگلہ کے عوام بھی مستفید ہوچکے ہیں ان پروگرامات میں خصوصی پروگرام ریڈیو کلینک سمیت عوام کیلئے وباء سے آگہی اور اس سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پروگرام ہوئے ہیں آج کی یہ خصوصی نشریات صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہینگے اور اس دوران عوام ٹیلیفون اور فیس بک پیج کے ذریعے شرکت کرکے اپنے خیالات شامل کرسکتے ہیں اس دوران ہر گھنٹہ پروگرام میں ہمارے پرزنٹرز باری باری سامعین کے ساتھ لائیو پروگرام میں شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں