سوات، ر پولیس کا سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن9 مشتبہ افرادسمیت 20افراد گرفتار،قبضے سے اسلحہ ،منشیات اور شراب برآمد

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:42

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) بنر پولیس کا سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن9 مشتبہ افرادسمیت 20افراد گرفتار،قبضے سے اسلحہ ،منشیات اور شراب برآمد ،تفسیلات کے مطابق ایس ایچ او بنڑ ذاہد شاہ نے ڈی پی او سوات قاسم علی خان اور ایس ڈی پی او مینگورہ سٹی دیدارغنی کے خصوصی ہدایارت پر منشیات فروشوںاور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن کیاجن میںملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول 30اور 25بور ،ایک ملزم کے قبضے 207گرام ہیروین ،ایک ملزم کے قبضے سے 262گرام چرس اور ایک ملزم کے قبضے سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی سرچ اینڈسڑائیک اپریشن کے دوران؂ نو مشتبہ افراد سمیت دیگر جرائم میں ملوث بیس ملزمان گوگرفتار کرلیا پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں