زیراعظم اور مراد سعید میرے بھائی کو عراقی جیل سے رہائی دلائیں،سلیمان شاہ

منگل 7 جولائی 2020 23:35

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) سوات کے علاقے ابوہا سے تعلق رکھنے والے سلیمان شاہ نے وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے اپیل کی ہے کہ 15ماہ سے عراق میں جیل ان کے بھائی فضل ہادی کو جیل سے رہائی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،سوات میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے سلیمان شاہ کا کہنا تھا کہ 15 ماہ پہلے ان کے بھائی 45 سالہ فضل ہادی ولد شیرمحمد خان ، دیگر 10 افراد کے ہمراہ چکوال سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ مطیع حسین کے ذریعے بغرض روزگار عراق کے شہر بصرہ پہنچے، تاہم ائیر پورٹ پر ان کے بھائی سمیت تمام 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، انہوں نے کہا کہ گرفتار ہو نے والے افراد میں 9 کا تعلق سوات جبکہ ایک شخص کا تعلق ضلع صوابی سے ہے،، انہوں نے حکومت پاکستان اور چیف جسٹس اف پاکستان سے اپیل کی کہ ان کے بھائی کے رہائی کیلئے حکومت عراق اور عراق میں موجود پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا جائیں،تاکہ ان کے بھائی سمیت تمام 10 افراد کی رہائی ممکن ہو سکے، انہوں نے حکومت سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ مطیع حسین سکنہ چکوال کے خلاف کارراوئی کرنے کا بھی مطالبہ کیا

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں