ڈسٹرکٹ گڈ گورننس کے سیکرٹری کا سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

منگل 6 اکتوبر 2020 23:01

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2020ء) : گڈ گورننس خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ڈاکٹر علی حیدر خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ گڈ گورننس کے سیکرٹری سیف اللہ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سیدوشریف کا دورہ کیااورتفصیلی جائزہ لیا دورہ کے موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ملک سعد اللہ خان، ڈی ایم ایس ڈاکٹر نجیب اللہ خان، گڈ گورننس تحصیل بابوزئی کے سیکرٹری اشفاق احمد،تحصیل مٹہ سے زاہد اللہ اور سابق نائب ناظم فاروق احمد،ابراہیم خانخیل اور دیگر بھی ہمراہ تھے سیف اللہ خان نے سیدو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا انہوں نے او پی ڈی، میڈیکل وارڈ اور کارڈیک وارڈ،کلینکل لیبارٹری سمیت ادویات سٹور، ایڈمنسٹریشن بلاک اور دیگر حصوں کا بھی دورہ کیا اور علاج معالجہ کیلئے عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر سیف اللہ خان نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا سیف اللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدو شریف ہسپتال سمیت کسی بھی ادارے میں کرپشن یا کسی قسم کی بے ضابطگی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور کرپشن کرنے والے افسران اور ملازمین کو نشان عبرت بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ طبی معیار بہتر بنانے کیلئے سیدوشریف ہسپتال میں سزا اور جزائ کے نظام کو آگے لانا ہوگا تاکہ اس نظام میں کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل سمیت تمام سٹاف کی حوصلہ افزائی اور خراب کارکردگی کے حامل عملے کوسزا دی جائے انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کیلئے ہمیں مشترکہ طور پر ہسپتال کو ٹھیک کرنا ہوگا گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو ریلیف دیں گے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سول ڈسپنسری امانکوٹ اور اوڈیگرام بی ایچ یو کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں