چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کی زیر صدارت یونیورسٹی آف سوات چار باغ میں اجلاس

جمعہ 9 اکتوبر 2020 23:42

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2020ء) : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت چار باغ میں یونیورسٹی آف سوات میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سپیشل سیکرٹری فضل خالق کاکا،فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر و ممبر صوبائی اسمبلی وممبر آف سینٹ یونیورسٹی میاں شرافت علی خان،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داؤد خان،یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر محمد جمال خان،اے ڈی سی حمید خان،ایڈیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فضل قادر،رجسٹرار محبوب الرحمن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر محمد جمال خان نے فضل حکیم خان یوسفزئی اور شرکائ کو یونیورسٹی کی اب تک کی کارکردگی سے آگاہ کیا بعد میں یونیورسٹی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بحث ہوئی جبکہ رجسٹرار محبوب الرحمن نے یونیورسٹی آف سوات،یونیورسٹی آف سوات شانگلہ کیمپس اور وومن یونیورسٹی سے متعلق اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں یونیورسٹی کی بہتری سے متعلق ضروری فیصلے بھی کئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے اور زیر تعمیر بلڈنگ کو جلد سے جلد مکمل کرکے طلبائ و طالبات کی مشکلات کا ازالہ کیا جائیگا انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان، یونیورسٹی آف سوات سمیت وومن یونیورسٹی کیمپس، انجینئرنگ یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کیلئے بھی خاطر خواہ اقدامات کررہے ہیں ان تعلیمی اداروں کے قیام سے ضلع سوات میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا اجلاس میں وائس چانسلر نے تمام شرکائ کو یادگاری شیلڈز دیئے بعدازاںیونیورسٹی آف سوات کے 438 طلبائ و طالبات کو 2کروڑ 62 لاکھ روپے کے احساس سکالرشپ بھی دیئے گئے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں