سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلہ پیما مرکز

اتوار اکتوبر 14:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) زلزلے کے جھٹکے مینگورہ شہر اور گردونواح میں محسوس کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سوات اور مینگورہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں اور دکانوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ مینگورہ اور اس کے گردونواح میں محوسس کیا گیا، زلزلے کے زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی ، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

متعلقہ عنوان :

سوات شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments