ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرصدارت اجلاس

تحصیل کبل اور تحصیل با بوزئی میں انصاف سستے بازار قائم کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:36

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت اجلاس میں تحصیل کبل اور تحصیل با بوزئی میں انصاف سستے بازار قائم کرنے کے لئے لائحہ عمل تیارڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوئی جس میں ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں انصاف سستے بازار قائم کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا اجلاس میں دوسروں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز بابوزئی اور کبل، ایس پی سوات،ٹی ایم اوز،ڈی ایف سی سوات،حلال فوڈ اتھارٹی کے نمائندے،یوٹیلٹی سٹور کی انچارج اور محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل کبل اور تحصیل با بوزئی میں دو انصاف سستے بازار قائم کئے جائیں گے جس کیلئے زمین کی بندوبست کیلئے اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹی ایم اوز کی ذمہ داری لگائی گئی جبکہ وہاں پر سٹرکچر کی قیام، پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی انتظامات کے لئے ٹی ایم ایز کی ڈیوٹی لگائی گئی ڈی ایف سی سوات کو ہدایت کی گئی کہ وہ آٹا وغیرہ کی سرکاری نرخوں پر سپلائی یقینی بنائے جبکہ یوٹیلٹی سٹور کی انچارج کو ہدایت کی گئی کہ وہ خشک اجناس کی سستی داموں پر فراہمی کو یقینی بنائے گا اور اعلیٰ کوالٹی کی ذمہ داری حلال فوڈ کی ہوگی جبکہ سستے بازاروں کے باہر نمایاں مقامات پر نرخوں کی چاٹ لگائے جائیں گے امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی ذمہ داری پولیس کے حوالے کر دی گئی اجلاس کے شرکاء کو تحصیل کبل اور بابوزئی میں ایک ایک انصاف سستا بازار قائم کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ دونوں جگہوں پر سستے بازار آئندہ پیر کے دن تک قائم ہونی چاہئے جہاں پر کم از کم 30 دکانیں ہوں جن میں لوگ کو ضروریات زندگی کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے مختلف سٹالز لگائے جائیں اس موقع پر یہ بھی ہدایت کی گئی کہ ان بازاروں میں عوام کو تمام ضروریات زندگی کی ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے انتظامات کو یقینی بنائیں جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ضلع کی دوسری تحصیلوں میں بھی انصاف سستے بازار قائم کئے جائیں گے واضح رہے کہ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے تمام کمشنروں اور ڈپٹی کمشنرز کو صوبائی حکومت کی ہدایات جاری کئے ہیں اور اس سلسلے میں مکمل مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں