سوات ،مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک خاندان کے دو افراد جاں بحق ،2 زخمی، چار افراد گرفتار

جمعہ دسمبر 23:23

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) سوات کے مرکزی شہر منگورہ کے نواحی علاقے سلام پور میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک خاندان کے دو افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف رفیع اللہ کے مطابق واقعہ اسلام پور میں اس وقت پیش آیا جب گائوں کی مسجد میں سابق پولیس اہلکار ظاہر شاہ کے والد گلزار شاہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی جاری تھی۔

اس دوران ملزمان نے مسجد میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر طاہر شاہ اور اس کا بھتیجا پولیس کانسٹیبل نثار ولد ظاہر شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگردو افراد عالم شاہ ولد گلزار شاہ اور سکندر ولد مومن زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول فریق کے افراد نے کچھ عرصہ قبل بچوں کی لڑائی میں میں ایک شخص کو قتل کردیا تھا جس کے بعد جرگہ نے انہیں علاقہ بدر کیا تھا اورمعاہدہ طے پایا گیا تھا کہ وہ گاں میں واپس نہیں آئیں گے مگر وہ اپنے والد کے جنازے کے لیے آئے تھے جس پر مخالف فریق نے فائرنگ کردی۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا اور چار ملزمان محیب الرحمن، فضل مجید، ارشد اور گل وارث کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

سوات شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments