سی ٹی ڈی نے مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

جمعہ 25 دسمبر 2020 15:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2020ء)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی سی ٹی ڈی اظہارشاہ کے مطابق لوئر دیر سے باجوڑ میں بارودی مواد اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ، دوگاڑیوں سے 350 کلو گرام ڈائنامائٹ اور 25 کلو گرام بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس پی کاؤنٹر ٹیررِزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اظہارشاہ کے مطابق گاڑیوں میں سوار 4 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ایس پی اظہارشاہ کا کہنا ہے کہ ملزمان اور برآمد ہونے والا بارودی مواد میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں