مالم جبہ کے نجی ہوٹل میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، نوجوان لڑکے لڑکیوں کا رقص

جمعہ 8 جنوری 2021 19:07

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ کے نجی ہوٹل میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی، نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی رقص کی ویڈیو وائرل ہو نے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور ہو ٹل کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرکے جرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق 4 دسمبر 2020 کو سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ کے نجی ہو ٹل میں لڑکے اور لڑکیوں نے اکھٹے رقص کیا اور ساتھ ہی لاوڈ اسپیکر ایکٹ اور کورونا وائرس ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی کی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تو انتظامیہ حرکت میں آگئی ، واقعہ کے ایک مہینے کے بعد ہو ٹل کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، اگلے روز ہو ٹل کے مالک اور منیجر کو اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہو ئے دونوں کو 40ہزار روپے جرمانہ کردیا۔جرمانہ ادا کرنے کے بعد ہوٹل کے مالک اور منیجر کو رہا کردیا گیا تاہم نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں کی گئی۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں