ف* سوات میں کرونا کے وار جاری ،مزید 17افراد کرونا سے متاثر،تعداد 7985تک پہنچ گئی

اتوار 30 مئی 2021 19:35

لله سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2021ء) سوات میں کرونا کے وار جاری ،مزید 17افراد کرونا سے متاثر،تعداد 7985تک پہنچ گئی ،تفصیلات کے مطابق سوات میںکرونا سے جاںبحق افراد کی تعداد 321ہوگئی سوات میں کروناسے مزید23افراد متاثر ہوگئے جس کے بعد سوات میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7985 ہوگئی ہی سیدوشریف ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب کے مطابق اس وقت سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا سے متاثرہ64مریض زیر علاج ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میںکرونا سے متاثرہ 8مریضوں کوصحت یابی کے بعدسیدوشریف ٹیچنگ ہسپتا ل سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں13نئے مریض داخل ہوگئے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیں سوات میں کرونا سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

30-05-21/--159 #h# سوات ، وادی مالم جبہ میں ریزورٹ کی اراضی پر محکمہ جنگلات اور محکمہ سیاحت کی دھینگامشتی کے باعث چیئرلفٹ اور دیگر سیاحتی سرگرمیاں معطل #/h# .سوات (آن لائن )سوات کی وادی مالم جبہ میں اسکی ریزورٹ کی اراضی پر محکمہ جنگلات اور محکمہ سیاحت کی دھینگامشتی کے باعث چیئرلفٹ اور دیگر سیاحتی سرگرمیاں معطل ہیں اور ملک بھر سے آنے والے سیاح مایوس ہوکر واپس لوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسکی ریزورٹ انتظامیہ نے اراضی کی فینسنگ اور سازشی عناصر کی جانب سے سیاحت کو ناکام بنانے کے لئے حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کردیا۔گذشتہ دو ماہ سے تفریحی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث ہوٹل انڈسٹری بھی زوال کا شکار ہونے لگی۔سطح سمندر سے 9200فٹ کی بلندی پر واقع حسین وادی مالم جبہ جو سیاحوں کی جنت کہلاتی ہے اور ہر سال اس وادی میں لوگ برف باری اور گرمیوں میں سہانے موسم کے مزے لوٹنے آتے ہیں؛لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کے بعد سیاحوں نے وادی مالم جبہ کا رخ کرلیا لیکن انہیں نہ چیئرلفٹ کی سیر کرنے کو مل رہی ہے اور نہ ہی زپ لائن کا سفریہاں تک کے ریسٹورنٹ بند ہے۔

جس کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ تفریح کئے بغیر لخت سفر باندھ کر دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔مالم جبہ اسکی ریزورٹ کے جی ایم پیروارث شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کمپنی نے صوبائی حکومت کے ساتھ معاہدہ کرکی275کنال اراضی لیز پر حاصل کی،چیئرلفٹ لگائی،زپ لائن سمیت دیگر سیاحتی سرگرمیاں شروع کیں اور فائیوسٹار ہوٹل بھی تعمیرکیا گیا لیکن اب دو محکموں کے مابین تنازع چل رہا ہے محکمہ سیاحت اور محکمہ جنگلات والے زمین کی ملکیت کے دعوے کررہے ہیں۔

جس کی وجہ سے مالم جبہ میں سیاحتی سرگرمیاں معطل ہوئی ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ مالم جبہ کی سیاحت کو ناکام بنانے والے چند سازشی عناصر کا لگام دیا جائے اور کمپنی کو لیز پر دی جانے والی اراضی کی فینسنگ کا عمل مکمل کیا جائے تا کہ سیاحت پر منفی اثرات مرتب نہ ہواورہم بچوں اور سیاحوں کے لئے مزید تفریحی سرگرمیاں شروع کرسکے۔دوسری جانب ہوٹل مالکان نے بھی مالم جبہ کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تفریحی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث ہوٹل انڈسٹری بھی تباہ ہورہی ہے انہوں نے بھی حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں