س* سوات ، کانجو پولیس کی کاروائی ،جعلی کرنسی بیچنے والا نوسر باز دھر لیا

اتوار 6 جون 2021 19:35

ژ سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2021ء) کانجو پولیس کی کاروائی ،جعلی کرنسی بیچنے والا نوسر باز دھر لیا گیا ،تفصیلا ت کے مطابق کانجو پولیس اسٹیشن کے انچارج گل شید خان نے دیگر پولیس اہلکاروںکے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظہور کو گرفتار کرلیا پولیس زرائع کے مطابق ملزم ظہور سکنہ ہزارہ علیگرامہ نے دکاندار فیاض خان کو ایک ہزار جعلی درہم دیئے اور اُس کے بدلے دکاندار سے 41ہزار پاکستانی روپے لیکر رفو چکر ہوئے پولیس نے دکاندار فیاض خان نے ملزم ظہور کے خلاف جعلی کرنسی اور نوسربازی پر پورٹ درج کرلی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظہورکو گرفتار کرلیا اور اُس سے مذکورہ رقم واپس لیکر دکاندارکے حوالے کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں