سوات:مقامی لوگ منشیات فروشوں کے خلاف ڈٹ گئے

خفیہ اطلاع پر کاروائی، 20 لیٹر دیسی شراب، 133 گرام آئس ، 1040گرام چرس برآمد

منگل 14 ستمبر 2021 23:13

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) مقامی لوگ منشیات فروشوں کے خلاف ڈٹ گئے، خفیہ اطلاع پر کاروائی، 20 لیٹر دیسی شراب، 133 گرام آئس ، 1040گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق: صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق سوات پولیس کا نیٹ ٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری۔

(جاری ہے)

جاری کریک ڈاون کے دوران سٹی پولیس نے ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بنڑ عمران خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ملزم عالمگیر خان ولد جمشید علی سکنہ محلہ ملوک آباد مینگورہ کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب اور ملزم شاہد خان ولد جمشید خان سکنہ افسر آباد سیدو شریف کے قبضے سے 133 گرام آئس برآمد کیے ، جبکہ ایس ایچ او تھانہ مدین محمد حلیم خان اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فرمان علی ولد شیر علی سکنہ بر کلے مدین کے قبضے سے 1040گرام چرس برآمد کیا۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ مدین ، تھانہ بنڑ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کئے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں