سوات کرونا سے مزید چار فراد جاںبحق تعداد 495ہوگئی

مزید 22افراد کرونا کا شکار ،مجموعی تعداد 9287ہوگئی

منگل 14 ستمبر 2021 23:13

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) سوات کرونا سے مزید چار فراد جاںبحق تعداد 495ہوگئی ،مزید 22افراد کرونا کا شکار ،مجموعی تعداد 9287ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق سوات میںکرونا کے وار جاری ہے اور کرونا سے مزید چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے سوات میںکرونا سے جاںبحق افرا دکی تعداد 495ہوگئی جبکہ مزید 22افراد کرونا کاشکار ہوگئے جس کے بعد سوات میںکرونا سے متاثرہ مجموعی افرادکی تعداد 9287تک پہنچ گئی سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب کے مطابق اس وقت سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا سے متاثرہ 128مریض زیر علاج ہیں جبکہ 20مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے اورچوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 18نئے مریض ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں