بین جبہ سے واپس آنے والی اسکول وین خوازہ خیلہ کے قریب کھائی میں گر گئی، تین بچے جاں بحق

اتوار 14 نومبر 2021 00:14

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2021ء) خیبر پختون خواہ کے سیاحتی مقام گبین جبہ سے واپس آنے والی اسکول وین خوازہ خیلہ کے قریب کھائی میں گر گئی، جس میں اب تک تین بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔میڈیار پورٹ کے مطابق خیبرپختون خواہ کے مالاکنڈ ڈویژن میں واقع وادی سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں ہفتے کے روز اسکول وین موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔

اسکول وین کھائی میں گرنے کا واقعہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔اس وین میں سوار تمام 26 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک تھی۔ جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کر کے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کیا۔ آخری موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تین بچے دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان نے گبین جبہ میں پیش آنے والے اسکول وین حادثیکانوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

ڈپٹی کمشنر نے وین کی حالت، فٹنس سرٹیفیکٹ سمیت دیگر تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اگر وین کا فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہوا تو اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل مٹہ اور سیدو شریف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جہاں زخمی بچوں کے فوری علاج کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں