سوات:تھانہ شاہ ڈھیری پولیس کی کارروائی

اندھے قتل کیس کا سرا غ لگا کر قتل میں ملوث 6ملزمان گرفتار کرلیا، ملزمان میں سے اجرت پر قتل کرنے والے اجرتی بھی شامل

بدھ 17 نومبر 2021 19:44

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2021ء) سوات تھانہ شاہ ڈھیری پولیس کی کارروائی اندھے قتل کیس کا سرا غ لگا کر قتل میں ملوث 6ملزمان گرفتارگرفتار ملزمان میں سے اجرت پر قتل کرنے والے اجرتی بھی شامل ہے کو مدعی آفرین خان ولد لعلی جان سکنہ لوڑہ دولیئی نے تھانہ شاہ ڈھیری میں اپنے داماد مقتول مومین خان کے قتل کا رپورٹ ملزم/ملزمان نامعلوم کے خلاف کرکے جس پر تھانہ شاہ ڈھیری میں مقدمہ علت 232جرم 302 درج درجسٹرڈ کیا گیا۔

واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کو وقوعہ میں ملوث اصل ملزمان ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ ایس پی لوئر سوات اور ایس پی انوسٹی گیشن کے نگرانی میں ایک تفتیشی ٹیم بنائی گئی، تفشیشی ٹیم میں ڈی ایس پی سرکل کبل بادشاہ حضرت، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن افسر زمان خان ، ایس ایچ اُو تھانہ شاہ ڈھیری احمد حسین، انوسٹی گیشن آفیسر فضل کریم خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم بنائی۔

(جاری ہے)

واقع چونکہ ایک اندھا قتل تھا اور پولیس کے لئے ایک چیلنج سے کم نہ تھا ، ڈی ایس پی سرکل کبل کے نگرانی میں تفتیشی ٹیم نے دن رات محنت کرکے اور جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے کافی مشتبہ گان کو انٹاروگیٹ کیا، دوران انٹاروگیشن وقوعہ میں ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرکے اصل ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں سید جمال شاہ ولد محمد علی شاہ سکنہ شگئی فضل آباد دیولئی، جواد خان ولد بہرام خان سکنہ لوڑہ دیولئی، ذاکر حسین ولد جہمریز سکنہ سم دیولئی، محمد آفتاب اللہ ولد علیم اللہ سکنہ دردیال ، انور زمین ولد محمد جمیل سکنہ کلا حسین سیر تحصیل خال ضلع دیر آپر، ایوب خان عرف حاجی ولد وزیر خان سکنہ گور کوھے واڑی ضلع دیر آپر حال جبگئی بٹھان دیر لوئر شامل ہیں ۔

جبکہ دو ملزمان افتاب علی ولد سلطان روم ساکن لوڑہ دیولئی اور محیب اللہ ولد محمد احمد شاہ ساکن شگئی فضل آباد یولئی وقوعہ کے بعد روپوش ہو چکے ہیں جن کے گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ، انشاء اللہ جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے جائینگے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال شدہ موبائل فونز، آلہ قتل دو عدد پستول، موٹر کار از قسم فیلڈر اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کی گئی، برآمد شدہ موٹر کار اجرت کی رقم سے خریدی گئی ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں