سوات، ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا

ہفتہ 20 نومبر 2021 23:56

سوات /ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سمیت گردو نواح اور بلوچستان کے علاقے ڑوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے ملا کنڈ ڈویڑن کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمیں گہرائی125کلومیٹرتھی اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خوف میں مبتلا ہو گئی اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔دوسری طرف بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے مسحوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 25 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ڑوب کے قریب تھا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں