چیئرمین ساجد احمد خان بھٹی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ اور گجرات کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا

بدھ 5 جنوری 2022 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2022ء) چیئرمین ساجد احمد خان بھٹی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ اور گجرات کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ساجد احمد خان بھٹی نے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں، تمام ادارے پی اے سی کو جواب دہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فوری خریداری کے لیے بھی قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہو گا۔ڈسٹرکٹ اتھارٹی رولز کے مطابق 10ہزار سے زیادہ کی خریداری ٹینڈر کے بغیر نہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے رولز کی خلا ف ورزی ہوتی رہی ہے اور آڈٹ پیراز بنتے رہے ہیں ۔ چیئرمین نے سیکرٹر ی ہیلتھ کو ہدایت کی آپ اس پریکٹس کو روکیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کو محکمانہ کارکردگی بہتر کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ Designated House ہونے کے باوجودہائوس رینٹ لینے والے اور سرکاری گاڑی رکھنے کے باوجودکنوینس الائونس لینے والے افسران کے خلاف انکوائری کر کے ریکوری کریں اور پی اے سی کو رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کاموں کے پی اے سی نے ہی احکامات نہیں دینے ،محکمے خود بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ تمام اداروں نے رولز آف بزنس کو فالو کرنا ہوتاہے۔

پی اے سی نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ افسران کو ایمرجنسی کے لیے دیئے گئے اختیارت کو نیک نیتی سے استعمال کیا گیا ہے کہ نہیں ۔ نئی پوسٹوں کی تخلیق فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منظور ی کے بغیر نہیں ہو سکتی ۔ اس موقع پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سکنڈری عمران سکندر بلوچ ، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ساجد علی ندیم کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور سپیشل سیکرٹری علی عمران رضوی نے بھی شرکت کی ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں