مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،عوام شدید خوب میں مبتلا

جمعرات 20 جنوری 2022 00:54

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث عوام میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف سے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی زیر زمیں گہرائی 120 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے اور مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں