سوات کے مختلف علاقوں میں طالبان کی واپسی، شہریوں کو بھتے کی کالز موصول

مالاکنڈ ڈویژن میں علاقہ مکینوں کو مبینہ طور پر بھتے کی کالز موصول ہونے لگی ہیں جس نے لوگوں کو پریشان کردیا ، رپورٹ

جمعہ 12 اگست 2022 16:42

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) سوات سمیت مالاکنڈ ڈویڑن کے مختلف علاقوں میں طالبان کی واپسی کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مالاکنڈ ڈویژن میں علاقہ مکینوں کو مبینہ طور پر بھتے کی کالز موصول ہونے لگی ہیں جس نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر لوئر دیر کے علاقے میدان میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت پر نامعلوم افراد نیفائرنگ کی جس کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔علاقے میں امن و امان کی صورت حال بہتر کرنے کے لیے تحصیل میدان میں ایکشن کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا اور ساتھ ہی 16 اگست کو جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں