سوات ،سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع کردی گئی

امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا ،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جائیگی،پولیس

جمعہ 12 اگست 2022 22:42

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) سوات میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کرکے سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں امن وامان کی صورتحال پر داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس نے چیک پوسٹس قائم کردیئے ہیں اور سوات کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

سوات میں طالبان کی آمد کے بعد ضلع بھر میں پولیس نے پیٹرولنگ شروع کردی ہے۔

داخلی اور خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر چیک پوسٹس قائم کردیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں