سوات، امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے تعینات

ہفتہ 13 اگست 2022 16:42

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) سوات میں امن وامان کو برقراررکھنے کے لیے بالائی علاقوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے تعینات کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ضلع بھر میں پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا پولیس کے مطابق لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔پولیس کے مطابق ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ کا سلسلہ اور مشتبہ افراد پر نظر رکھی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں