صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گی،ڈاکٹر امجدعلی

پیر 25 اپریل 2016 20:21

بریکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواکے معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔ میر ی بھرپور کوشش ہوگی کہ دوران اقتدار پی کے 82کے عوام کو تمام تر بنیادی ضروریات زندگی کے تمام سہولیات کو بتدریج فراہم کردوں ۔

حلقہ نیابت میں بجلی کے مد اب تک 73ٹرانسفارمر ز اور تقریبا ً 6سو سے زائد بجلی پولز فراہم کرچکاہوں ان میں زیادہ تر وہ علاقے شامل ہیں جہاں پربجلی نہیں تھی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ کے مضافاتی علاقہ مدینہ کالونی کو نئے لائن کی تصیب کے موقع پر افتتاحی موقع پر کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق بریکوٹ صدر خادم محمد خان سپیندا، جنرل کونسلر حسین خان ،جنرل کونسلر نیار گل ،سابق ضلعی نظامت کے امیدوارسجاد علی خان،ارشد خان ،توصیف خان آف گورتئی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بجلی کے مسائل میں کمی کے لئے واپڈا کو 14کروڑ 50لاکھ روپے جمع کرچکاہوں کیونکہ حلقہ نیابت میں بجلی کے مسائل بہت زیادہ ہیں ۔نئے لائنز کے بچھانے نئے ٹرانسفامر ز کے تنصیب کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں پرانے خراب ٹرانسفارمر کی مرمت بھی کی ہے اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے جبکہ سابق دور حکومت میں ٹرانسفارمروں کی مرمت عوا م کے چندے سے ہوتے ہیں ہم نے چندوں کی روایات کو مکمل طور پر ختم کردیا ۔

واپڈا وفاقی ادارہ ہے اور وہ ہمارے لئے بہت سے مشکلات پیداکررہے ہیں مگر ان مشکلات کے باوجود عوام کو بجلی کی فراہمی میں سر توڑ کوشش کررہے ہیں ۔میری خواہش ہے کہ جس طرح مدینہ کالونی کو بجلی کی فراہمی ہوئی ہے اس طرح دیگر بجلی سے محروم علاقوں کو بھی بجلی فراہم کریں گے ۔مزید براں مدینہ کالونی کو صاف پانی کے فراہمی کے لئے پریشر پمپس کی منظوری بھی دے دی ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں