سوات، پولیس کا مالم جبہ میں کارراوائی ، پولیس پر حملوںمیں ملوث مطلوب شدت پسند گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 20:07

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) سی ٹی ڈی پولیس کا مالم جبہ میں کارراوائی ، پولیس پر حملوںمیں ملوث مطلوب شدت پسند گرفتار ،تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ملاکنڈ نے مالم جبہ میںکارراوائی کرتے ہوئے کالام پولیس وین پر بم حملے میںملوث مطلوب شدت پسند احسان الرحمان ولد محمد زمان سکنہ گناجرمالم جبہ کو گرفتارکرلیا ہے سی ٹی ڈی کے مطابق مذکورہ شدت پسند کالام پولیس وین پر بم حملے میں ملوث تھا جس میں پولیس کے چار جوان زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں