سوات،میں سیکورٹی بدستور الرٹ ، سیکورٹی فورسز ا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ اجلاس

سیکورٹی مزید فول پروف بنانے کے حوالے سے فیصلے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن میں 260سے زائدمشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 21:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) سوات،میں سیکورٹی بدستور الرٹ ،خوازہ خیلہ میں سیکورٹی فورسز ا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کا اہم مشترکہ اجلاس ،آپریشن ردالفساد کے ملک بھر میں شروع کرنے کے بعد سوات سمیت ملاکنڈ ڈیوثرن میں سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سوات سمیت ملاکنڈ ڈیوثرن کے تمام اضلاع میں سیکورٹی مزید فول پروف بنانے کے حوالے سے فیصلے ،پولیس اور سیکورٹی اور سی ٹی ڈی کا سوات سمیت ملاکنڈ ڈیوثرن بھر میںمشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ، مختلف اضلاع سے 260سے زائدمشتبہ افراد گرفتار ،تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بم اور خودکش دھماکوںکے بعد اپریشن ردالفساد شرو ع کردیا گیا ہے اجلاس میں پاک فوج ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروںکے اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں اپریشن ردالفساد کے شروع ہونے کے بعدسوات سمیت ملاکنڈ ڈویوثرن کے سیکورٹی صورتحال پر غورکیا گیا اجلاس میں سوات سمیت ملاکنڈ ڈیوثرن کے تمام اضلاع میں سیکورٹی مزید فل پروف بنانے اورممکنہ دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز ،پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ طورپر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن شروع کرنے پر اتفاق کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاادھر پولیس زرائع کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات خان کے خصوصی ہدایت پر آج بھی سوات سمیت ملاکنڈ ڈیوثرن کے مختلف اضلاع میں پولیس کاسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری رہااور اپریشن کے دوران مجموعی طور پر260سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیااسی طرح سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت سوات بھی میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا گیا جس میں پولیس ،سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کے جوانوںنے شرکت کی زرائع کے مطابق مینگورہ کے مختلف علاقوں سے 70مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مٹہ میںپولیس نے ایک مجرم اشتہاری راحت اللہ ولد رحمت اللہ جس کا تعلق لوئر دیر سے کو مٹہ شکردرہ سے گرفتار کرلیا ہے پولیس زرائع کے مطابق تما م ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں