ایک کروڑ پو دے لگا نے کا وعدہ بہت جلد پا یہ تکمیل تک پہنچے گا ، فضل الہی

سر سبز پختون خوا کے لئے جو وعدئے کئے تھے اسے پورا کررہے ہیں، پا رلیما نی سیکر ٹری جنگلا ت کا شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 25 فروری 2017 20:25

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء)صوبہ خیبر پختونخوا کے پا رلیما نی سیکر ٹری جنگلا ت فضل الہی نے کہا ہے کہ ایک کروڑ پو دے لگا نے کا وعدہ بہت جلد پا یہ تکمیل تک پہنچے گا ،ْ سرسبز پختون خوا کے لئے صوبا ئی حکو مت عملی اقداما ت اٹھا رہی ہے ،ْ زمینداروں کو چاہئے کہ اس مہم میں بڑہ چڑہ حصہ لیں اور زمینوں پر زیا دہ سے زیا دہ پو دے لگا ئیں ،ْ سر سبز پختون خوا کے لئے جو وعدئے کئے تھے اسے پورا کررہے ہیں ،ْ پا کستان تحریک انصاف نے کر پشن کے تمام راستے بند کر دئے ہیں ،ْ محکمہ جنگلا ت میں کر پشن ختم کر دیا ہے ،ْ سوات میں پی ایم ایل ن کے قائدین نے جتنے بھی وعد ئے کئے ہیں ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا ،ْ پا کستان تحریک انصاف سوات کے خصوصی تر قی کے لئے عملی اقداما ت اٹھا رہی ہے ،ْ صوبا ئی حکو مت بلین ٹریز سونا می ہدف کو پا نے کے بہت قریب ہے ،ْ سوات میں پو دے لگا نے کا مہم زور وشور سے جا ری ہے اور سرسبز اور شاداب سوات کے لئے مشترکہ طور پر سر گر میوں کا با قا عدہ آغاز کر دیا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے خوازہ خیلہ فا رسٹ فتح پو ر رینج کے دفتر میں شجر کا ری مہم کا با قاعدہ آغاز کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈسٹر کٹ فارسٹ افیسر یو سف خان ،ْ رینجرظا ہر شاہ ،ْ بخشی محمد اور سید علی شاہ نے بھی خطاب کیا مقررنین نے مذید کہا کہ پچھلے سال کے نسبت اس سال پو دے تقسیم کر نے میں تین گنا ہ اضا فہ ہو اہے جس سے زمینداروں کو فائدہ ہی فائدہ ہو گا پا رلیما نی سیکر ٹری جنگلا ت فضل الہی نے مذید کہا ہے کہ صوبا ئی حکو مت عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی اقداما ت اٹھا رہی ہے تعلیم ،ْ صحت اور روزگا رکے ساتھ ساتھ علاقے کی خوبصورتی کے لئے سوات میں محکمہ فارسٹ کے زیر نگرانی لا کھوں پو دے زمینداروں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں جو کہ ایک احسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خوا زمینداروں کی معا شی ترقی کے لئے صو با ئی حکو مت مختلف اقداما ت کر رہی ہے جس سے زمینداروں کو اپنے پا ئوں پر کھڑے ہو نے میں مدد ملے گی زمینداروں کو بھی چاہئے کہ وہ کہ صوبا ئی حکو مت کے شروع کردہ شجر کا ری مہم سے بھر پو ر فائدہ اٹھا ئیں ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں