اردن کی وادی رم ویلی ہالی وڈ فلموں کی عکس بندی کے لیے توجہ کا مرکزبن گئی

منگل 17 دسمبر 2019 17:39

اردن کی وادی رم ویلی ہالی وڈ فلموں کی عکس بندی کے لیے توجہ کا مرکزبن گئی
عمان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2019ء) اردن کی سرخ ریت سے ڈھکی ہوئی وادی رم ویلی ہالی وڈ فلموں کی عکس بندی کے لیے 20 دسمبر کو ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ حاصل کرے گی جب سٹار وار سلسلے کی آخری فلم نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، فلم’’سٹار وارز: دی رائزآف سکائے واکر‘‘ کے متعدد حصوں کی وادی رم ویلی میں عکس بندکیے گئے ہیں۔ فلم’’لارنس آف عریبیہ‘‘ میں پیٹر او ٹولی کے گھڑ سواری کے کچھ مناظر ، فلم ’’انڈیانا جونز اینڈ دی لاسٹ کروسیڈ‘‘ ، میٹ ڈیمن کی فلم ’’دی مارشیئن‘‘ اور ول سمتھ کی فلم ’’اللہ دین‘‘کے مناظر اسی جگہ عکس بند ہوئے۔

(جاری ہے)

اردن انتطامیہ کے مطابق یہ وادی ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلموں میں اہم مقام رکھتی ہے،اردن رائل فلم کمیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مونند ال باقری نے کہا کہ 2003 میں انہوں نے اردن میں سیاحت کے فروغ کے لئے وادی میں ایک اوپن ایئر سٹوڈیو قائم کیا اور کنگ عبداللہ دوئم کے بھائی شہزادہ علی کی زیر صدارت ایک کمیشن بنایا گیا جو غیر ملکی فلم سازوں کو مالی مراعات کی پیش کش کرتا ہے، اور پروڈکشن کمپنیوں کو مملکت میں ایک ملین ڈالر خرچ کرنے پر10تا 25 فیصد کے درمیان رعایت ملتی ہے اس کے علاوہ فلم سازی کے لیے درآمد کردہ سامان پر بھی ٹیکس میں رعایت دی جاتی ہے۔.

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں