رجنی کانت کی بیٹی سوندریا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

رجنی کانت نے بیٹی کوعلیحدگی کا فیصلہ واپس لینے کا کہا تھا لیکن انہوں نے ایک نہ مانی ہدایت کارہ سوندریا اور بزنس میں اشوین رام کمار نے 2010 میں شادی کی تھی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 11:35

رجنی کانت کی بیٹی سوندریا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2016ء) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی بیٹی اور ہدایت کارہ سوندریا نے شوہر اشوین سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔بھارتی فلم نگری میں رواں سال جہاں بڑی عمر کی اداکاراؤں کی شادی کا پیغام لایا تھا وہیں فلم نگری میں طویل عرصہ رفاقتوں میں جڑے کئی رشتوں میں علیحدگی بھی ہوئی ہے جبکہ رواں سال فرحان اختر،ارباز خان سمیت متعدد نامی گرامی فنکاروں نے طلاق لی ہے لیکن اب سال کے اواخر میں بھی فلم نگری میں ایک شادی انجام کو پہنچنے والی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری اداکار رجنی کانت نے بیٹی سوندریا سے شوہر اشوین سے تعلقات بہتر کرنے اور علیحدگی کا فیصلہ واپس لینے کا کہا تھا لیکن اب سوندریا نے ان کی بات نہ مانتے ہوئے شوہر سے طلاق کے لیے چنئی کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس کے بعد جلد ہی دونوں کو عدالت طلب کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ہدایت کارہ سوندریا اور بزنس میں اشوین رام کمار نے 2010 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جبکہ ہدایت کارہ نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوہر سے اختلافات کی خبروں کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں