چیئرمین سپورٹس کمیٹی فٹ بال ٹورنامنٹ مانیار کلب کی کامیابی

جمعہ 9 نومبر 2018 11:28

چیئرمین سپورٹس کمیٹی فٹ بال ٹورنامنٹ مانیار کلب کی کامیابی
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) چیئرمین سپورٹس کمیٹی فٹ بال ٹورنامنٹ مانیار کلب نے عبداللہ شہید مٹہ کلب کو 5-4 پنلٹی ککس سے ہرا دیا،گذشتہ روز کبل گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں دو، دو گول سے برابر رہیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا ، دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنلٹی ککس دیئے گئے، یہ میچ مانیار کلب نے عبداللہ شہید مٹہ کلب کو 5-4 پنلٹی ککس سے شکست دے کر جیت لیا،ریفریز کے فرائض حسین، منیر اسد اور عدنان نے انجام دیئے، مانیار کلب کی کامیابی پر مانیارکلب کے سیکرٹری حاجی نواب خان نے کھلاڑیوں کو مبارکبادی ہی-

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں