سوات بورڈ کی ٹیم آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، ایاز خان

چمپئن شپ (آج) جمعرات سے جناح سٹیڈیم میں شروع ہو گی ،ملک بھر سے بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،ْ حکام

بدھ 16 جنوری 2019 14:14

سوات بورڈ کی ٹیم آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، ایاز خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سوات بورڈ کی ٹیم آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔ ان خیالات کا اظہار سوات بورڈ کی ٹیم کے کوچ ایاز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چمپئن شپ (آج) جمعرات سے جناح سٹیڈیم میں شروع ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ایاز خان نے کہا کہ سوات میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑی کو سہولیات فراہم کی جائیں تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم کے کپتان محمد وقاص دو بار انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمارے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور امید ہے کہ چیمپیئن شپ میں سوات کی ٹیم عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کر یگی۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں ایاز خان نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ایسے ایونٹس میں فیڈریشنز کو چاہئے کہ اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ان کو مزید تربیت دے تاکہ یہ کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔ سوات ٹیم کے کھلاڑیوں میں محمد وقاص (کپتان)، زریاب خان، انس رحمن، عباس خان، اعجاز خان، آصف حسن، احمد علی، یاسر شاہ،سلمان، زوہیب، محمد عمر، رئیس خان، شجاعت علی، کامران خان، محمد بلال خان اور محمد زاہد شامل ہیں۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں