سوات سے تعلق رکھنے والے نامور فٹ بالر ایاز خان

آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپیئن شپ میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لئے کمیٹی کے رکن بن گئے

جمعہ 18 جنوری 2019 12:40

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) سوات سے تعلق رکھنے والے نامور فٹ بالر ایاز خان کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لئے کمیٹی کا رکن بنادیا گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چمپئن شپ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی جارہی ہے اورچمپئن شپ میں ملک بھر سے پندرہ بورڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد، ساہی وال، میرپور آزاد جموں و کشمیر، مردان، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، میرپور خان، کوئٹہ، پشاور، بنون، لاہور، کراچی، سوات اور پشاور کی ٹیمیں کو شامل ہیں

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں