چار روزہ فٹ سال کوچنگ کورس سوات شروع میں شروع ہوگیا

اتوار 11 اکتوبر 2020 15:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2020ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیر اہتمام چار روزہ فٹ سال کوچنگ کورس سوات شروع میں شروع ہوگیا ہے،کورس کا افتتاح پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان احمد ملک نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مانیار فٹ بال کلب کے صدر حاجی نواب خان، انٹرنیشنل کوچ حق نواز، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد، پنجاب فٹ سال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری، چوہدری منیر احمد، خیبر پختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری معین الدین، سوات فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر افرا سیاب اور چیف کوآرڈینیٹر آصف ملک بھی موجود تھے، کورس میں ملک بھر سے کوچز اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن کو کوچز عبدالجبار اور سیف اللہ تربیت دے رہے ہیں اور ان کو کھیل کے نئے نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر اس موقع پر مانیار فٹ حاجی نواب خان، حق نواز، رانا تنویراحمد، چوہدری منیر احمد، معین الدین اورآصف ملک نے کھیلوں کے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے، کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقیسم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں