سوات میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، حکومت کھیل کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کا لائے، ایاز خان

ڈی سی جنید خان سوات میں بھی فٹ بالروں کی مدد اور کھیل کے فروغ کے لئے اقدامات کرتے ہوئے کھیل کے میدانوں پر توجہ دیں گے، گفتگو

اتوار 6 جون 2021 13:25

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) یوتھ فٹ بال اکیڈمی سوات کے ہیڈ کوچ محمد ایاز خان نے کہا ہے کہ سوات میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور حکومت کھیل کی ترقی کیلئے تمام اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے تاکہ یہ ٹیلنٹ ضائع نہ ہو، انہوں نے کہا کہ ڈی سی سوات جنید خان، خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں ان کے دور میں صوبے میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوا ہے اور ان خدمات کو بھولایا نہیں جاسکتااور ہمیں امید ہے کہ سوات میں بھی وہ فٹ بالروں کی مدد اور کھیل کے فروغ کے لئے اقدامات کرتے ہوئے کھیل کے میدانوں پر توجہ دیں گے۔

ایاز خان نے کہا کہ یوتھ فٹ بال اکیڈمی سوات کے کھلاڑی گراسی گرائونڈ میں کھیل رہے ہیں اور گراسی گرائونڈ اس وقت کھیلنے کے قابل نہیں اور ڈی سی سوات جنید خان اس گرائونڈ کو ٹھیک کروانے کیلئے احکامات جاری کریں۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں