ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں اتحاد بریکوٹ نے ایوب مٹہ کو ہرا دیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:49

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں اتحاد بریکوٹ نے ایوب مٹہ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

گراسی فٹ بال گرائونڈ سوات میں کھیلے گئے میچ میں اتحاد بریکوٹ کو ایوب مٹہ کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی ۔ پہلے ہاف کے 7 ویں منٹ میں اتحاد بریکوٹ کی جانب اسامہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔ ایوب بٹہ کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ریفریز کے فرائض کبیر خان، جاوید خان اور فیصل نے جبکہ میچ کمشنر کے ایاز خان نے انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں