ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں سوات الیون نے بریکوٹ الیون کو 0-2 گول سے ہرا دیا

ہفتہ 6 اگست 2022 15:21

ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں سوات الیون نے بریکوٹ الیون کو 0-2 گول سے ہرا دیا
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) ینگ مین فٹ بال کلب سوات کے زیراہتمام جاری ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں سوات الیون نے بریکوٹ الیون کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ گزشتہ روز گراسی فٹ بال گرائونڈ سوات میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک سوات الیون کو بریکوٹ الیون کے خلاف 0-1 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں سوات الیون نے مزید گول کرکے مقابلہ 0-2 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے 37 ویں منٹ میں سوات الیون کی جانب سے سلمان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور اس برتری کو دوسرے ہاف کے 7 ویں منٹ میں سعید انور نے دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 0-2 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ میچ ریفریز کے فرائض پرویز، سکندر، شاہد خان اور فیض اللہ نے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض محمد ایاز خان نے انجام دیئے، ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں