یونس خان اور مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا

یونس خان اور مصباح ٹیسٹ کرکٹ میں 15سنچری پارٹنر شپ قائم کر کے پاکستان کی پہلی جوڑی بن گئے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:54

یونس خان اور مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان اور مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا٬ دونوں 15 سنچری پارٹنر شپ قائم کر کے پاکستان کی پہلی جوڑی بن گئے۔تفصیلات کے مطابق یونس خان اور مصباح الحق کا ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ ۔

(جاری ہے)

چوتھی وکٹ کی شراکت میں دونوں نے 15 سنچریز پارٹنر شپس بنا کر پاکستان کی پہلی جوڑی بن گئے۔ مڈل آرڈرز بلے بازوں نے 49اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔ مصباح اور یونس کے درمیان سب سے بڑی شراکت 218 رنز کی ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی سانجھے داری 451 رنز مدثر نذر اور جاوید میانداد نے بنائی۔ 20 سنچریز پارٹنرشپ کے عالمی ریکارڈ پر سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ قابض ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں